chakwal
تفصیلات کے مطابق پنجاب گروپ آف کالجز چکوال کی گاڑی طالبات کو لے کر کلر کہار آئی تھی کہ اسی دوران پل پر سے موڑ کاٹتے ہوئے نیچے جا گری ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بس مخالف سمت میں نیچے گری ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا ٹائر کھلا ہوگا ۔ بس گرنے کے باعث اگلے حصے میں بیٹھی 6 طالبات شدید زخمی ہوگئیں جنہیں امدادی ٹیموں نے فوری طور پر ٹراما سنٹر کلر کہار منتقل کردیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 طالبات کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں جن کی مرہم پٹی کی جارہی ہے۔
پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر بس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے کیونکہ بس میں 25 طلبہ کی گنجائش تھی لیکن حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 36 طالبات کو سوار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ستمبر 2011 میں کلر کہار میں فیصل آباد سے ٹرپ پر آنے والے سکول کے بچوں کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں طلبہ و اساتذہ سمیت 45 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

0 comments: