ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات آئے روز رونما ہوتے ہیں، وہاں عام عورت سے لے کر اہم خواتین کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے، اکثرخواتین بدنامی کے ڈر سے ان واقعات پر خاموشی اختیار کرلیتی ہیں لیکن بعض خواتین اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو نہ صرف بیان کرتی ہیں بلکہ انہیں ہراساں کرنے والے مردوں کو سزا بھی دلواتی ہیں، بھارت میں خواتین اداکاراﺅں کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ، جن میں مشہور اداکارہ کنگنا رناوت ، ریکھا ، ٹونکل کھنا اور سونم کپور بھی شامل ہیں، اداکارہ سونم کپور نے حال ہی میں خود کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
0 comments: