شکر گڑھ (ویب ڈیسک) سگا بھانجا خالا کو ورغلانے کے بعد اغوا کر کے لے گیا، مقدمہ درج ، ملزمان گرفتار، عدالت میں پیش کر دیا گیا، پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ کوٹ نیناں کے موضع جگت پور کے رہائشی محنت کش محمد اکرم کی بیٹی (م) کی شادی عرصہ قبل فیصل آباد میں ہوئی جس کی اولاد جوان ہے، عرصہ تین ماہ قبل محمد اکرم کا حقیقی نواسہ غلام احمد اپنی حقیقی خالہ بائیس سالہ غیر شادی شدہ عطیہ بی بی کو ورغلانے کے بعد اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گیا، پولیس تھانہ کوٹ نیناں نے مدعی محمد اکرم کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا.
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
گزشتہ روز چھاپہ مار کر گرفتار کر کے انہیں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا، دوسری طرف ملزمان غلام احمد اور عطیہ بی بی نے حیران کن طور پر مو¿قف اختیار کیا کہ انہوں نے نکاح کر رکھا ہے، ایس ایچ او تھانہ کوٹ نیناں طارق محمود نے اس حوالے سے کہا کہ شرعی اور قانونی طور پر حقیقی خالہ اور بھانجے کا نکاح نہیں ہو سکتا، نکاح نامہ پیش کرنے کی صورت میں دونوں ملزمان، نکاح خوان اور جرم میں ملوث دیگر افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

0 comments: